Uncategorized

کل نامزد چیف جسٹس اپنے عہدہ کا حلف اُٹھائیں گے

ثاقب نثار کی جانب سے شروع کیئے گئے کام جاری رکھوں گا، نامزد وزیر اعظم

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شروع کیے گئے کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوا۔

اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور، پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین کامران مرتضیٰ سمیت سابق ریٹائر ججز اور صحافی شریک ہوں گے۔

فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اہلِ خانہ کو بھی مدعو کیا گیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل انور منصور نے چیف جسٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے 16 ججز نے شرکت کی جبکہ چیف جسٹس کے ایک حکم سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ تحریر کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ ریفرنس کی کارروائی سے غیر حاضر رہے۔

دھیاں رہے کہ کل نامزد چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close