Uncategorized

ایمریٹس ائیرلائن کا8جون 2020 سےہفتہ وار14شیڈول پروازیں شروع کرنےکااعلان

انھوں نے بتایا کہ ’ہم پشاور اور سیالکوٹ سے بھی آپریشنز کے آغاز کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کر رہے ہیں‘۔

کراچی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔

ایمریٹس ائیر لائن اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ سفر کی سہولت پیش کرے گی۔

ان پروازوں میں صرف ان ہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کیے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔

ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لے کر جائے گی جب کہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ائیرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان محمد سرحان نے کہا کہ "ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیز کے پاس واپس جا سکیں گے‘۔

انھوں نے بتایا کہ ’ہم پشاور اور سیالکوٹ سے بھی آپریشنز کے آغاز کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کر رہے ہیں‘۔

محمد سرحان نے کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ حکام کے تعاون کے ساتھ ائیرپورٹ پر حفظان صحت اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے، اپنے صارفین، ملازمین اور کمیونٹی کی حفاظت و دیکھ بھال بدستور ہماری اولین ترجیح ہے۔

دبئی کے لیے شیڈول پروازوں کی شروعات کے ساتھ ایمریٹس بھرپور انداز سے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے۔

رواں ہفتے ائیرلائن نے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانی شہریوں کو لانے کے لیے دبئی سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائیں۔

ائیرلائن کے کارگو ڈیویژن ایمریٹس اسکائی کارگو نے ان خصوصی پروازوں میں ضروری سامان پہنچایا جن میں بنیادی ادویات، جلد خراب ہونے والی اشیاء، کپڑا اور کورئیر شپنٹس شامل ہیں۔

صحت اور حفاظت کی وجہ سے ان پروازوں پر فراہم کی جانے والی سروسز میں حکومت کے احکامات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایمریٹس کے تمام جہازوں کی ہر سفر کے بعد دبئی میں خصوصی طور صفائی کی جاتی ہے اور جراثیم کش اجزاء کا بھی باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close