Uncategorized

شہرِقائد میں بونداباندی آج ہوگی

مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا کل صبح بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا کل صبح بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close