Uncategorizedدنیا

ممتا مرگئی، امریکی خاتون نے 4سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا

واشنگٹن : امریکی خاتون نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی شیر کمسن بچی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں چار سالہ بچی کے قتل کا رونگٹھے کھڑے کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں درندہ صفت ماں نے خود اپنی بچی کو قتل کردیا۔

فورٹ ورتھ پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کو گزشتہ روز صبح 11 بجے اطلاع ملی کہ ہرلی ایونیو کے 2100 بلاک میں قتل کی واردات ہوئی ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقتولہ بچی کی ماں 34 سالہ کرسٹل لیوینڈوسکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، دوران تفتیش بچی کی والدہ نے اپنی چار سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملزمہ لیوینڈوسکی نے گزشتہ رات اپنی بیٹی کے گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کیا اور اس کی لاش پچھلے صحن میں رکھے کچرے کے ڈبے میں ڈال دی۔

اس حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے بچی کے قتل سے متعلق مختلف بیانات دیئے ہیں ملزمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے کسی نے ایسا کرنے کا کہا تھا تاہم کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close