دنیا

پلاسٹک سرجری کی شوقین ماڈل کا خوفناک انجام، ایک شرمناک آپریشن کے دوران اچانک ایسا کیا ہوا کہ فوراً موت واقع ہوگئی

اوٹاوا: پلاسٹک سرجری کے 100 سے زائد آپریشن کرواکے دنیا بھر میں شہرت پانے والی کینیڈا کی مشہور ماڈل کرسٹینا مارٹیلی ایک اور شرمناک آپریشن کرواتے ہوئے جان سے گزر گئی ہے۔ ویب سائٹ بیوٹی پیجنٹس کی رپورٹ کے مطابق کرسٹاینا کولہوں کی پلاسٹک سرجری کروارہی تھی کہ آپریشن کے دوران ہی اس کی طبیعت بگڑی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔ کرسٹینا نے 17 سال کی عمر سے جسم کے مختلف حصوں کی پلاسٹک سرجری کروانا شروع کر دی تھی۔ اس نے اپنی ٹانگوں، کولہوں، کمر، چھاتی، ہونٹوں اور چہرے کے دوسرے حصوں کی 100 سے زائد بار پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔

وہ ہمیشہ کہتی تھی کہ پلاسٹک سرجری اس کا جنون ہے اور وہ اس کے ذریعے اپنے جسم کو مکمل طور پر بدل دینا چاہتی ہے۔ اس کے شوق نے اسے ایک عالمی شہرت یافتہ ماڈل بنادیا اور سوشل میڈیا پر ساڑھے چھ لاکھ سے زائد پرستار بھی مل گئے لیکن بالآخریہی شوق عین جوانی میں اس کی موت کا سبب بھی بن گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close