دنیا

جو خواتین میک اپ کرکے امتحان دیتی ہیں ان کے نمبر ناقابل یقین حد تک زیادہ آتے ہیں

لندن: خاتون ہو اور میک اپ کی دلدادہ نہ ہو، یہ ممکن نہیں۔ اب سائنسدانوں نے میک اپ اور خواتین کے اس چولی دامن کے ساتھ کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ طالبات امتحان دینے بھی سج دھج کے جایا کریں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو طالبات میک اپ کرکے امتحان دینے جاتی ہیں ان کے میک اپ نہ کرکے جانے والی طالبات کی نسبت 10سے 20فیصد تک زیادہ نمبر آتے ہیں۔

ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 200طالبات پر تجربات کیے ہیں۔ان تمام طالبات کا نصاب ایک ہی تھا، ان میں خوداعتمادی، ذہانت اور میک اپ کرنے کی عادت بھی ایک جیسی تھی۔سائنسدانوں نے انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو میک اپ کرنے دوسرے کو موسیقی سننے اور تیسرے گروپ کومصوری کرنے کو کہا۔ پھر ان سے ایک کتاب کا ٹیسٹ لیا گیا جو انہوں نے صرف ایک بار پڑھی تھی۔
 
رزلٹ میں میک اپ کرنے والی طالبات نے 30میں سے اوسطاً 24.2نمبر لیے جبکہ دوسرے گروپوں کی طالبات نے اوسطاً 22اور 19.9نمبر حاصل کیے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”میک اپ خواتین کو پراعتماد بناتا ہے، ان کی یادداشت اور دیگر ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ میک اپ سے خواتین میں احساس تفاخر پیدا ہوتا ہے۔ یہ تمام چیزیں امتحان میں ان کی بہتر کارکردگی کا باعث بنتی ہیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close