دنیا

امریکا نے کشمیری حریت پسند رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کشمیر میں تحریک آزادی کے لئے بھارتی افواج سے برسر پیکار تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سید صلاح الدین کا اصل نام یوسف شاہ ہے اور حزب المجاہدین کشمیر میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق صلاح الدین نے مقبوضہ وادی میں خودکش بمبار بھیجنے اور اسے بھارتی فوج کا قبرستان بنانے کا اعلان کیا تھا اور وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے دورے پر ہیں۔ پابندی کے باعث امریکی شہری صلاح الدین کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار یا مالی لین دین نہیں کرسکیں گے اور امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سےان لوگوں کوعالمی دہشتگرد قراردیا جاتا ہے جو امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا معیشت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں میں ملوث ہوں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close