دنیا

فرانس، پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی

پیرس: فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کےمطابق دو نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10 بجے مسجد کےباہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دو نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لے پرووانس نامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے، جبکہ دیگر چار افراد پچاس میٹر کے فاصلے پر واقعے ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔ علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپ کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو پیرس میں ایک مسجد کے سامنے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close