دنیا

خوبرو نوجوان دوشیزہ نے اپنی ہی موت فیس بک پر لائیو سٹریم کردی

کیف: جدید سمارٹ فونز مارکیٹ میں آنے سے خطرناک جگہوں پرسیلفی بنانے اور گاڑی تیزرفتاری سے بھگانے ہوئے لائیو ویڈیو نشر کرنے کا رجحان نوجوانوں میں خاصا پروان چڑھ چکا ہے اور ایسی حرکات کرتے نوجوانوں کی اموات ہونے کی خبریں معمول بن گئی ہیں۔ ان نوجوانوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ ایسی ویڈیوز کے ذریعے اپنے ہی موت لوگوں کو لائیو دکھانے جا رہے ہوتے ہیں۔

 گزشتہ روز ایسا ہی واقعہ یوکرین میں پیش آیا جہاں دو لڑکیوں نے اپنی ہی موت سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو کے ذریعے دنیا کو دکھائی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 16سالہ صوفیہ میگرکو اور اس کی دوست 24سالہ دیشا میدویدیفا رات کے اندھیرے میں بی ایم ڈبلیو گاڑی میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہی تھیں۔ دیشا گاڑی چلا رہی تھی جبکہ صوفیہ لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کر رہی تھی۔

اس دوران دونوں صارفین سے گفتگو کر رہی تھیں اور شراب بھی پی رہی تھیں۔ کچھ ہی دور جا کر ان کی گاڑی کسی چیز سے ٹکرا جاتی ہے اور انہیں لائیو دیکھنے والوں کی سکرینیں سیاہ ہو جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں صوفیہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دیشا ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں موت کے منہ میں چلی گئی۔ صوفیہ نے اپنے آبائی شہر ازیوم کے مقابلۂ حسن میں شرکت کی تھی اور فاتح قرار پائی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close