دنیا

ڈی ایچ ایل کا طیارہ لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑوں میں تقسیم

جہاز 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا

واقعہ کوسٹا ریکا کے جوآن سانتاماریہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کوریئر کمپنی ڈی ایچ ایل کے طیارے کے ساتھ پیش آیا۔

ڈی ایچ ایل کے مطابق مطابق طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی اور رن وے پر پھسلتے ہوئے وہ درمیان سے 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

بیان کے مطابق خوش قسمتی سے عملے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور ایک فرد کا احتیاطاً طبی معائنہ کرایا گیا۔

کوسٹا ریکا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ گوئٹے مالا جارہا تھا جب اس کے ہائیڈرولک سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

حکام کے مطابق اس مسئلے کے باعث طیارے کو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کرنا پڑی۔

لینڈنگ کے دوران وہ رن وے کے برابر میں گھاس کے میدان میں لینڈا ہوا جس کے بعد طیارے کی دم الگ ہوگئی جبکہ ونگ کو نقصان پہنچا۔

بوئنگ کمپنی کے ترجمان نے اس حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا جبکہ ڈی ایچ ایل اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے مل کر طیارے کو جائے حادثہ سے اٹھایا۔

ڈی ایچ ایل کمپنی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کی جارہی ہے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ یہ حادثہ کیوں ہوا۔

اس حادثے کے بعد ایئرپورٹ 5 گھنٹے تک بند رہا جس کے باعث 8500 مسافر اور 57 کمرشل و مال بردار پروازیں متاثر ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close