دنیا

جنسی عمل اور مَردوں میں کینسر کے درمیان گہرا ترین تعلق سائنسدانوں نے بے نقاب کردیا

بوسٹن: پراسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا عام کینسر ہے لیکن امریکی سائنسدانوں نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی مردوں کو اس خطرناک کینسر سے بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے اپنی تازہ ترین تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد مہینے میں کم از کم 21 بار ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں ان میں دیگر مردوں کی نسبت پراسٹیٹ کینسر کا خدشہ واضح طور پر کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی اور پراسٹیٹ کینسر سے بچاﺅ کے درمیان تعلق کی وجوہات کے بارے میں مکمل طور پر علم نہیں ہے تاہم اس سے پہلے کی گئی تحقیقات سے ظاہر ہواہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی صورت میں جنسی اعضاءسے متعلقہ گلینڈ سے انفیکشن پیدا کرنے والے مادے خارج ہوتے رہتے ہیں۔

 

اس تحقیق کے دوران 31925مردوں سے گزشتہ 24 سال کے دوران ان کے ازدواجی رویے سے متعلقہ معلومات جمع کی گئی تھیں۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 20سے 29اور 40 سے 49 سال کے مردوں میں ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی، جو کہ ہر ماہ کم از 21 بار ہو، پراسٹیٹ کینسر کی شرح میں نمایاں کمی لاتی ہے۔ اس کے برعکس مہینے میں صرف چار سے 7 بار ازدواجی فرائض اداکرنے والوں میں پراسٹیٹ کینسر کی شرح نسبتاً زیادہ تھی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’یورپین یورالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close