دنیا

ایوانکا سے ملاقات کا خواہشمند جعلی امریکی سینیٹر گرفتار، چاقو برآمد

نیو یارک: ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے جعلی امریکی سینیٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملنے کے لیے ایک شخص نے امریکی سینیٹر ہونے کا دعویٰ کیا اور ٹرمپ ٹاور کے اندر گھس آیا  جب کہ سینیٹر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کے پاس 2 چاقو بھی تھے اور وہ ایوانکا کا پوچھ رہا تھا۔ نیویارک پولیس کے مطابق 52 سالہ ایڈمز بینیٹیز کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے پاس بلٹ پروف جیکٹ اور جعلی آئی ڈی کارڈ بھی تھا جب کہ پولیس نے گرفتار شخص کو ذہنی مریض قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close