دنیا

افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں تین زوردار دھماکے

کابل: افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، دھماکوں میں 6 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو افغانستان کے شہر کابل میں 3 دھماکے ہوئے ہیں، دھماکے ٹیوشن سینٹر اور اسکول کے قریب ہوئے، جن میں 8 بچے زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد ہر طرف بچوں کے بیگز اور کتابیں بکھر گئیں۔

کابل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ افغان دارالحکومت کے دشت برچی کے نواحی علاقے میں لڑکوں کے اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دو دھماکوں کے نتیجے میں طالب علموں سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔

ترجمان خالد زدران نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کابل کے مغربی علاقے میں عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول کے باہر دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے، بی بی سی کا کہنا ہے کہ دو دھماکے مبینہ طور پر خود کش تھے، جب کہ قریبی ٹیوشن سینٹر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

فوری طور پر دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، البتہ داعش کے دہشت گرد ماضی میں اس علاقے پر حملے کر چکے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب طلبہ صبح کی کلاسوں سے نکل رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close