دنیا

سعودیہ نے دوحہ کا محاصرہ کرکے قطر اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط کردیئے، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور اس کے ہمنوا ممالک کی جانب سے قطر کا محاصرہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی اس پالیسی نے قطر اور ایران کے تعلقات کو اور گہرائی بخشی ہے۔  برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے سعودی عرب اور اس کے ہمنوا ممالک کی جانب سے قطر کا محاصرہ کیا جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کا نتیجہ ریاض کی امیدوں کے برخلاف نکلا ہے، کیوںکہ اس محاصرے کے سبب دوحہ اور تہران کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ناگوار ہے، لندن ان ممالک کے اختلافات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے ایران کی جانب سے قطر کو ضروری امدادی سامان ارسال کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر – عرب کشیدگی نے امیدوں کے برخلاف نتائج دئے ہیں اور ایران اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

جانسن نے کہا کہ مجھے ٹرمپ کی طرح ٹوئیٹ کرنا پسند ہے لیکن برطانوی وزارت خارجہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی عملی سیاست نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے، ٹرمپ نے ٹوئیٹر کے ذریعے لوگوں کو سیاسی میدان میں کھینچ لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close