دنیا

قطر میں اپنے فوجی اڈے کو ہرگز بند نہیں کریں گے، رجب طیب اردوغان

انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انقرہ قطر میں اپنے فوجی ٹھکانے کو ہرگز بند نہیں کرے گا۔  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک قطر میں اپنے فوجی اڈے کو بند نہیں کرے گا مگر یہ کہ قطر خود ہمیں اس کو بند کرنے کا کہے۔ اردوغان نے قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کی قطر سے 13 شرائط غیر فطری اور غیر قابل قبول ہیں۔ انہوں نے ان چاروں ممالک کے مطالبے کہ قطر میں ترکی کا فوجی اڈہ بند کردیا جائے، کے بارے میں کہا کہ ہم کبھی بھی اپنا فوجی اڈہ بند نہیں کریں گے مگر یہ کہ خود قطر ہم سے اس بات کا مطالبہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابتداء سے قطر اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان آنے والی کشیدگی کے مخالف تھے، ہم خطے میں مزید بحران نہیں چاہتے، شام اور عراق میں اتنی مشکلات ہیں کہ ہم خطے میں کو مزید مشکلات سے دوچار نہیں دیکھنا چاہتے اسی لئے ہم نے ہمیشہ سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ خطے کے اہم ملک ہونے کی حیثیت سے ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے اس مشکل کو حل کرنے کے لئے فرانس سے مدد طلب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بحران جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close