دنیا

سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران سنبھالنا سنگین مسئلہ بن گیا

کولمبو :  وزیر اعظم سری لنکا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں

کولمبو پیج کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے ساتھ ساتھ گہرے ہوتے معاشی بحران کے پیش نظر صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی استعفیٰ دینے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔

ایوان صدر میں گوٹابایا راجا پاکسے کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مہندا راجا پاکسے نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مہندا راجا پاکسے نے کہ اگر سری لنکا میں مسلسل معاشی بحران کا واحد حل ان کا استعفیٰ ہے تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔

بعض کابینہ کے افراد استعفے سے متفق ہیں، تو وہیں کچھ وزراء اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ استعفیٰ ملک کے بحران سے نمٹنے میں بے سود ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم ایک خصوصی بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں، جس کے بعد اگلے ہفتے کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close