More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

روس نے 85 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 اطالوی وزیراعظم نے روس کی جانب سے سفارتکاروں کی ملک بدری کو دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا۔

روس نے جوابی اقدام کے طور پر فرانس، اٹلی اور اسپین کے 85 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔

فرانس نے سفیروں کی ملک بدری کی مذمت کی ہے، جبکہ اطالوی وزیراعظم نے روس کی جانب سے اطالوی سفارتکاروں کی ملک بدری کو دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس کے سفارتی عملے کے 34، اسپین کے 27 اور اٹلی کے 24 اہلکاروں کو ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فرانس، اٹلی اور اسپین مجموعی طور پر 300 سے زائد روسی سفارتکاروں کو اپنے اپنے ملک سے بے دخل کرچکے ہیں۔

ان ملک بدر کیے گئے سفارتکاروں سے متعلق زیادہ تر کیسز میں روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close