دنیا

سعودی عرب میں آتشزدگی سے 11 غیر ملکی مزدور ہلاک

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ سعودی صوبے نجران میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر میں موجود 11 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبے کے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ گھر میں وینٹی لیشن کا کوئی انتظام نہیں اور ایک بھی کھڑکی موجود نہیں تھی جس سے دھواں باہر نکلتا۔

سول ڈیفنس کے مطابق اس گھر میں رہنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے جو محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تبوک کے علاقے میں بھی 10 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر محیط کھیت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close