دنیا

مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ یروشلم:  فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کے ظلم اور وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصٰی کی بیحرمتی کرتے ہوئے وہاں خون کی ہولی کھیلی ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے تین فلسطینی مسلمان موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جبکہ نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فورسز نے قبلہ اول کو بھی بند کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت المقدس میں جمعے کی صبح اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصٰی میں موجود فلسطینی مسلمانوں پہ اچانک تشدد شروع کردیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے گرد گھیرا ڈال دیا اور مسجد اقصیٰ میں غیر اعلانیہ سٹرائیک آپریشن کیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ شہید فلسطینی نوجوانوں نے پولیس پہ فائرنگ کی تھی۔ سانحہ کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور القدس شہر کے پرانے حصے کی مکمل ناکہ بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم سے تنگ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے غم و غصے کا شدید اظہار کیا جارہا ہے اور فلسطینی نوجوان انفرادی سطح پر اسرائیلی فوج و پولیس اہلکاروں سے اظہار نفرت کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق القدس میں جمعے کی صبح 3 فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد مسلح فلسطینی مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے جہاں ان کی پولیس اہلکاروں سے دوبارہ جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تینوں نوجوان شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور القدس شہر کے پرانے حصے کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم سے تنگ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close