دنیا

چین نے اپنی فوج کی تعداد آدھی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ کوئی پاکستانی تصور بھی نہیں کرسکتا

بیجنگ: دنیا کی سب سے بڑی فوج چین کی ہے لیکن اب اس کی تعداد میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد چینی فوج کی تعداد 23لاکھ سے کم ہوکر تقریباً 10 لاکھ رہ جائے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی بری فوج میں کمی کرے گی لیکن دیگر سروسز میں اضافہ کرے گی، جن میں بحریہ اور میزائل فورسز شامل ہیں۔ چینی فوج کے ترجمان اخبار پی ایل اے ڈیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج میں اصلاحات کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں بری فوج کی تعدادمیں کمی لائی جائے گی۔

ان اصلاحات کی بنیاد چین کے سٹریٹجک اہداف اور سکیورٹی ضروریات پر ہے۔ ماضی میں فوج زمینی جنگ اور ہوم لینڈ ڈیفنس کو زیادہ توجہ دیتی رہی ہے لیکن اب کچھ بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ چینی فوج کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس کی تعداد 10 لاکھ سے کم ہوجائے گی۔ جہاں ایک جانب بری فوج کی تعداد میں کمی کی جائے گی تو دوسری جانب بحریہ، سٹریٹجک سپورٹ فورس اور راکٹ فورس کی تعداد بڑھائی جائے گی، جبکہ ائیرفورس کے ایکٹو سروس اہلکاروں کی تعداد جوں کی توں برقرار رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close