دنیا

صحافی شیریں ابو اکلیح غیر ارادی طور پر اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئی: امریکہ

واشنگٹن : اسرائیل نے الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیح کو غیر ارادی طور پر گولی ماری

امریکہ کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیح غیر ارادی طور پر اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی اتھارٹی کو سیکیورٹی امداد فراہم کرنے والی امریکی سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے بتایا ہے کہ دونوں فریقوں نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران اپنی اپنی تحقیقات تک مکمل رسائی دی ہے۔

یو ایس ایس سی کے مطابق دونوں تحقیقات کا خلاصہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فوج کی جانب سے گولی چلنا شیرین ابو اکلیح کی موت کی وجہ ہوسکتی ہے۔

ابو اکلیح کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ "ناقابل یقین” ہے کہ اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ گولی کس کی بندوق سے چلائی گئی، جس سے وہ ہلاک ہوئی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ انتہائی تفصیلی فرانزک تجزیے کے بعد بیلسٹک ماہرین نے تعین کیا کہ گولی بری طرح سے خراب تھی، جس کی وجہ سے کوئی واضح نتیجہ نہیں نکل سکا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیح غیر ارادی طور پر اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہیں۔ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ انہیں جان بوجھ کر گولی ماری گئی تھی۔

خیال رہے کہ ابو اکلیح، جن کے پاس امریکی شہریت تھی اور وہ مشہور فلسطینی صحافیوں میں سے ایک تھیں، کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close