Featuredدنیا

جوبائیڈن سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

جدہ: امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سعودی فرمانروا، ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔

امریکی صدر اسرائیل سے پروازوں کیلئے سعودی عرب کی فضائی حدود کھلنے کے بعد سعودی عرب پہنچے، جو بائیڈن امریکی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے جو اسرائیل سے براہ راست سعودی عرب پہنچے ہیں، جو بائیڈن سعودی وقت کے مطابق شام 6 بجے اسرائیل سے جدہ پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اسرائیل کیساتھ فضائی حدود کھولنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close