More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

ٹرین میں مفت سفر کا اعلان جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 یورپی ملک اسپین نے ریل گاڑی سے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین حکومت نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو پہلے ہی 50 فیصد کم کردیا ہے مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی کی متعدد ٹرینوں میں مسافر مفت سفر کرسکیں گے،مفت سفر کی اس سہولت کا آغاز ستمبر سے ہوگا۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچر نے اعلان کیا کہ ٹرینوں میں لوکل اور درمیانے فاصلے کے سفر مفت ہوں گے، یہ سہولت یکم ستمبر سے 2022 کے آخر تک عوام کو دستیاب ہوگی۔

مگر اس کی ایک شرط ہے، اس کے لیے مسافروں کو ملٹی جرنی ٹکٹ کو لینا ہوگا اور ایک بار کے سفر کے ٹکٹ یا طویل فاصلے کے سفر پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

اسپین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

ویسے اسپین واحد یورپی ملک نہیں جس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جارہی ہے،جون میں جرمنی نے 9 یورو کے ٹکٹ پر ایک ماہ تک ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کے پروگرام کا آغاز کیا تھا جو اگست کے اختتام تک جاری رہے گا۔

رواں سال کے آخر میں آسٹریا نے کلائمٹ ٹکٹ کو متعارف کرایا تھا جو اس ملک کے اندر ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاکہ لوگ گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کریں،اس ٹکٹ کی سالانہ قیمت 1267 ڈالرز ہے یا روزانہ کے ساڑھے 3 ڈالرز۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close