دنیا

گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ موزمبیق کے ساحل سے مل گیا، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے: ملائیشیا

واشنگٹن ،سڈنی : دوسال قبل لاپتہ ہونیوالے طیارے ملائیشیاءکے طیارے ایم ایچ 370کا ملبہ ملنے کا دعویٰ سامنے آگیاہے اور امریکی حکام نے دعویٰ کیاکہ اُنہیں افریقہ میں موزمبیق کے ساحل کے قریب سے ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے کہاہے کہ ملبہ ملنے کی جگہ لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے ہونیوالی ماڈلنگ سے مطابقت رکھتی ہے ، میٹر بھر لمبا ملنے والے ٹکڑے کو حکام اب آسٹریلیا بھجوائیں گے جہاں آسٹریلوی و ملائیشین حکام اس کا معائنہ کریں گے ۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایاتھاکہ موزمبیق کی حکومت نے ملنے والاملبہ قبضے میں لے لیا۔
دوسری طرف امریکی میڈیا نے کہاہے کہ جہاز کی تلاش میں سرگرداں امریکی ٹیم کو اس وقت کامیابی ملی جب اسے موزمبیق کے ساحل کے قریب طیارے کا ایک ٹکڑا ملا جو کسی ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشین ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 777 کی تباہی اور ایم ایچ 370 کے علاوہ اس کمپنی کا کوئی طیارہ کبھی لاپتا نہیں ہوا اس لیے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کہ یہ ٹکڑا ایم ایچ 370 کا ہی ہے تاہم ملائیشین ایئر لائن نے اس کی پہچان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والے ٹکڑے کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے ملائیشیا روانہ کردیا گیا ہے تاہم لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے آسٹریلیا اور انٹرنیشنل ایجنسی کی طرف سے مشترکہ طورپر بنائے گئے ’جوائنٹ ایجنسی کوارڈینیشن سنٹر‘ کا اس ضمن میں موقف معلوم نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کو لے جانے والا ملائشین طیارہ اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کو تلاش کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ ستمبر میں فرانسیسی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ری یونین آئی لینڈ سے ملنے والا ملبہ ایم ایچ 370 کا ہے لیکن بعد یہ غلط ثابت ہوا۔ جنوری 2015 میں تھائی لینڈ کے ساحل سے ملنے والے ملبے کو اس سے جوڑا گیا لیکن بعد میں یہ بھی غلط ثابت ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close