دنیا

جسم فروش خاتون نے اپنا پیشہ چھوڑ کر شادی کرلی، لیکن کس سے کی؟ جان کر مَردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

لندن: برطانوی لڑکی ایما جین کی زندگی میں گزشتہ چند سالوں کے دوران بے شمار مرد آئے لیکن جب شادی کی باری آئی تو اس نے کمال ہی کر دیا، مرد کے بغیر ہی شادی کر ڈالی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ایماجین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ہمیشہ لڑتے جھگڑتے دیکھتی رہی اور ان کی تلخ زندگی نے اسے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا کہ وہ اپنی شریک حیات خود ہی ہوں گی۔

اپنے حیران کن فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایما کا کہنا تھا ”دراصل میں نے یہ فیصلہ خود کو سب سے پہلے رکھتے ہوئے کیا کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ انسان کو مکمل محسوس کرنے کیلئے کسی دوسرے فرد کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں نے یہ فیصلہ کرنے کے بعد خود سے ہی منگنی کی، اپنے لئے ایک خوبصورت انگوٹھی خریدی اور پھر اپنے ساتھ ہی شادی کرلی۔

میں نے اپنے ساتھ شادی کی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میری شادی میں کسی عام شادی کی طرح رسومات اور تقریبات نہیں ہوئیں۔ میں نے اپنے لئے انگوٹھی بھی خریدی اور منگنی کی تقریب بھی منعقد کی۔ اس کے بعد جب شادی کا وقت آیا تو اس کیلئے بھی تقریب کا انعقاد کیا اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کو اس تقریب میں شرکت کیلئے مدعو بھی کیا۔ اب میں خود کو ایک مکمل انسان تصورکرتی ہوں اور یقینا ایسا ہی ہے کیونکہ اب میں پہلے سے زیادہ خوش ہوں اور مجھے خوشی اور اطمینان کیلئے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔“

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close