More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

بھارتی ریلائنس انڈسٹریز نے دبئی کا سب سے مہنگا گھر خرید لیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 دبئی دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے پسندیدہ مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے

بلومبرگ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پام جیمرہ میں واقع یہ گھر 2022 کے شروع میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کے خریدار کا نام سامنے آیا ہے۔

دبئی میں تعمیر کیے گئے مصنوعی جزیرے کے شمالی حصے میں یہ گھر واقع ہے اور اس کی مالیت 8 کروڑ ڈالرز ہے جو مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے لیے خریدا گیا۔

اس گھر میں 10 بیڈروم، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

مکیش امبانی 93.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص ہیں اور اننت امبانی ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

یہ خاندان بھارت سے باہر قدم جمانے کے لیے جائیدادیں خرید رہا ہے جو اس سے قبل برطانیہ اور نیویارک میں بھی مختلف گھر خرید چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی کے مہنگے ترین گھر کو خریدنے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا تھا اور ریلائنس انڈسٹرسٹریز کی آف شور جائیداد ہے جبکہ امبانی خاندان اس کی تزئین و آرائش کے لیے مزید کروڑوں ڈالرز خرچ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان کی مرکزی رہائشگاہ ممبئی میں واقع گھر Antilia ہی ہوگا، اس 27 منزلہ عمارت میں 3 ہیلی پیڈ ہیں، 168 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے، ایک سنیما گھر اور 9 لفٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے پسندیدہ مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور وہاں کی حکومت غیرملکیوں کو گھر خریدنے پر طویل المعیاد گولڈن ویزا بھی جاری کرتی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close