دنیا

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہوگیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہونے پر آزادی کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہوگیا اور اس موقع پر طالبان نے بگرام ائیربیس پر ملٹری پریڈ منعقد کی۔

گزشتہ سال 31 اگست کو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوا تھا اور امریکی فوج 2 دہائیوں بعد واپس روانہ ہوئی تھی۔

افغانستان کے بگرام ائیربیس پر ملٹری پریڈ ہوئی جس میں افغان وزیراعظم و کابینہ اور غیرملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

ملٹری پریڈ میں جنگی ہیلی کاپٹروں، فوجی بکتر بند گاڑیوں اور دیگر سازو سامان کی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر خطاب میں افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کاکہنا تھا کہ پچھلی حکومت ختم ہونے کے بعد امارت اسلامی کو بنیادی سہولیات میسر نہیں تھیں، اس کے باوجود امارت اسلامی نے بم دھماکوں، قتل و غارت گری ختم کر کے قومی سلامتی کو یقینی بنایا۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی افغانستان سے جاتے ہوئے سب کچھ اپنے ساتھ لے گئے اور پابندیاں لگا دیں جس سے افغانستان میں غربت بڑھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close