More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

نیوز چینل کی میزبان خبریں پڑھتے ہوئے مکھی نگل گئی ، اینکر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں پڑھتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگل لی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ’’گلوبل نیوز‘‘ چینل کی اناؤنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی۔

فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے تؤقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کردی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔
اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close