More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

ڈینش ایلیمنٹری اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی تجویز پیش

ڈنمارک کے اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی تجویز پر احتجاج

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 ڈنمارک میں اسکارف پر پابندی کی تجویز کے بعد ملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے قائم کردہ ایک ادارے نے حکومت کو ڈینش ایلیمنٹری اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے۔

اسکارف پر پابندی کی تجویز کے بعد ملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جبکہ بعض شہروں میں احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔

دیگر سفارشات میں ڈینش زبان کے کورسز فراہم کرنے، نسلی اقلیتی خاندانوں میں بچوں کی پرورش کے جدید طریقوں کو فروغ دینے اور ایلیمنٹری اسکولوں میں جنسی تعلیم کو مضبوط بنانے کی تجویز ہے۔

کمیشن کی رپوٹ کا دعویٰ ہے کہ اسکولوں میں اسکارف کا استعمال بچوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر سکتا ہے۔

آرہس یونیورسٹی میں ڈینش اسکول آف ایجوکیشن میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ارم خواجہ نے بھی اس تجویز کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے لڑکیوں کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسکارف پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں طالبات اسکارف اتارنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close