دنیا

امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کرلیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں پابندیوں کے حق میں 388 اور مخالفت میں صرف دو ووٹ پڑے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے نئی پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کر دیئے اور ریپبلکن اراکین نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے یا نہ کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close