دنیا

عورت کو اپنے پہناوے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ہے

 اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی

ملالہ یوسف زئی نے ایران میں اسکارف پہننے سے انکار کرنے پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی لڑکی کے واقعے پر ردِ عمل دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

ملالہ کا پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی 22 سالہ ایرانی لڑکی مہسا امینی واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عورت جو بھی پہننے کا انتخاب کرتی ہے، اسے اپنے پہناوے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی اور اگر کوئی مجھے اسکارف اتارنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی۔

گزشتہ ہفتے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی حراست کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close