دنیاکھیل و ثقافت

ایشیا کپ پاک بھارت کرکٹ: انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہو سکی

کرکٹ میچ تو 70 سال سے کھیلےجا رہے ہیں چھوٹے سے گروہ نے مسئلہ پیدا کیا

لیسٹر: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا

پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد سے جاری انگلینڈکے شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہو سکی۔

مختلف علاقوں سے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں منتقل ہونے والے افراد تاحال خوف کا شکار ہیں، ان فسادات نے کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

اس حوالے سے مقامی کونسلر کا کہنا ہےکہ کرکٹ میچ تو 70 سال سے کھیلےجا رہے ہیں، چھوٹا ساگروہ ہے جس نے مسئلہ پیدا کیا، ہم اس مسئلے پر جلد قابو پا لیں گے۔

گزشتہ روز 45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسےحالات کبھی نہیں دیکھے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close