دنیا

مہسا امینی کے مظاہروں میں شامل 9 غیر ملکی گرفتار

تہران : کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے کہا کہ جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس، نیدرلینڈز، سویڈن وغیرہ سے نو غیر ملکی شہریوں کو فسادات کی پشت پناہی پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار افراد میں 256 کالعدم اپوزیشن گروپوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد مارے گئے، جو اس وقت شروع ہوئے جب 22 سالہ امینی کی تہران میں اخلاقی پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتاری کے تین دن بعد حراست میں موت ہو گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close