دنیا

بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہے،91 ارب ڈالرز کا مالک یہ آدمی کون ہے؟ آپ بھی جانیے

واشنگٹن: کہتے ہیں دولت آنی جانی چیز ہے ، پیسے کو ہاتھوں کی میل کہا جاتا ہے ، آج ایک کے پاس اور کل کو کسی اور کے پاس دولت ہوتی ہے۔ دولتمندوں کو مزید دولت کی تلاش ہوتی ہے جبکہ غریب کو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے بھی دولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ دنیا میں جہاں کروڑوں افراد  خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں وہیں دوسری جانب چند افراد کے ہاتھوں میں دولت ہے  اور یہ افراد اپنی دولت میں مزید اضافے کی تگ و دو میں مصروف ہیں ۔ کل شام تک تو دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے پاس تھا لیکن آج صبح  9بجکر 30منٹ پر ان سے یہ اعزاز چھن گیا اور دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز  ایما زون ڈاٹ کام کے مالک جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کے مالیت91ارب ڈالر ہوگئے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین آدمیوں کے اعزاز 4 سال بعد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے چھن گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 2013ءسے مسلسل دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں مگر اب Amazon.com کے اثاثے تیزی سے بڑھ گئے ہیں ۔ اور Amazon.com کے مالک جیف بیزوس کے اثاثوں میں1.8فیصد اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں ان کے شیئرز کی مالیت میں 1071.31ڈالر اضافے کے بعد ان کے اثاثے 91ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 2013 سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے اور اگر آمیزون کے حصص کی قیمت آج برقرار رہی تو جیف بیزوز بدستور اس اعزاز پر قابض رہیں گے۔بدھ کو بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالرز جبکہ جیف بیزوز کی 89 ارب ڈالرز تھی۔مگر آمیزون کے حصص کے اضافے نے جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے بلکہ وہ بل گیٹس سے بھی کئی کروڑ ڈالرز زیادہ ہوگئے۔جیف بیزوز گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں بیس سال قبل شامل ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close