دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کی تحقیقات

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سرکاری فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر سارہ نیتن یاہو سے تل ابیب میں دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اپنے ذاتی گھر پر سرکاری خزانے سے پیسے خرچ کیے۔ پولیس پہلے ہی اس کیس میں سارہ نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے جبکہ اب سرکاری اٹارنی نے بھی ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے 12 گھنٹے تک تفتیش کی تھی اور ان سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر اخراجات سمیت مختلف معاملات پر سوالات کیے تھے۔ خود اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ان پر اب تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close