دنیا

سعودی عرب میں موسلا دھار ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی

ریاض: سعودیہ میں موسلا دھار ہونے والی بارشوں کے باعث فلائٹس ملتوی، اسکول بندکردیئے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ اب بھی کہیں کہیں جاری ہے۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

بارش کا پانی سیلابی ریلے کی طرح درجنوں کاروں کو اپنے ہمراہ بہا کر لے گیا۔ سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث جدہ سے مکہ جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا جب کہ ایئرپورٹ پر پانی بھر جانے کے باعث فلائٹس معطل کردی گئیں۔

بارشوں سے معاملات زندگی بھی تباہ ہوگئے اور اسکولوں کو بند کردیا گیا۔ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے تحت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ درجنوں گاڑیوں اور چند گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پورے مکہ مکرمہ میں ٹاسک فورسز اور آلات تعینات کردیئے گئے، تقریباً 2 گیلن کی گنجائش والے پانی کے 52 ٹینک سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

علاوہ زیں 146 کھدائی کرنے والی مشینیں اور 89 ملٹی پرپز ٹرک بارش کے اثرات سے نمٹنے اور سڑکوں اور گلیوں سے پانی ہٹانے میں مصروف ہیں۔ میونسپلٹی تیزی سے امدادی کاموں میں مصروف ہے تاکہ جلد از جلد جدہ سے مکہ جانے والے راستے کو کلیئر کروا سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close