دنیا

بھارتی سنگر کی 6 شادیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

 بہار : بھارتی سنگر چھوٹو کمارکو ایک بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے دوسری بیوی کے بھائی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے چھوٹو کمار کی 4 مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 6 خواتین کے ساتھ شادی کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے دوسری بیوی کے بھائی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹو کمار کے پہلی بیوی سے 4 بچے ہیں جبکہ دوسری بیوی جس سے اس کے دو بچے تھے اسے اس نے چھوڑ دیا تھا۔

چھوٹو کی بیوی منجو کے بھائی نے اپنے بہنوئی کو جموئی ریلوے اسٹیشن پر دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر روکا تو اس نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے۔

منجو کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی 2018 میں چھوٹو کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی، تقریباً ڈیڑھ برس پہلے چھوٹو دوا لینے گیا اور غائب ہو گیا، چھوٹو کمار نے ہمیں دھوکا دیا اس نے ایک اور عورت سے بھی شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 4 بچے ہیں۔

دوسری جانب چھوٹو کمار کے سالے کا کہنا تھا کہ میری بہن اتنے طویل عرصے سے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہے اور چھوٹو دوسری عورت کو اپنی بیوی بتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹو کمار پیشے کے اعتبار سے سنگر ہے اور اس نے چائنا واریہ، سندر کند، رانچی، سنگرام پور، دلی اور دیو گڑھ میں بھی خواتین سے شادیاں کی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close