دنیا

ہندو شادی میں حیران کن واقعہ پیش آیا

اتر پردیش: دلہے نے اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیدیا جو دلہن کو پسند نہیں آیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا دلہن کی جانب سے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی، اس دوران دلہے نے اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیدیا جو دلہن کو بالکل پسند نہیں آیا اور لڑکی نے شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پولیس بھی بلالی۔

پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نہ مانی، بعد ازاں پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی جہاں تفصیلات بتاتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ دلہے نے انہیں اسٹیج پر غیر مناسب طریقے سے چھوا، جس کے بعد سب کے سامنے بوسہ دیا جو مجھے نامناسب لگا۔
دلہن نے مزید کہا کہ دلہے نے سب کے سامنے میری عزت نفس کی پروا کیے بغیر ایسا برتاؤ کیا وہ مستقبل میں کیسا کرے گا؟۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے دونوں خاندانوں کو سوچنے کا وقت دیدیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close