دنیا

سعودی شہزادہ ولید بن طلال صرف نیکر پہن کر سڑک پر آگئے اور ایسا کام کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

انقرہ: غریب آدمی نیکر پہن کر سائیکل چلاتا نظر آئے تو بات سمجھ آتی ہے لیکن جب دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک یہ کام کر رہا ہو تو دیکھنے والے حیرا ن نہ ہوں تو کیا کریں۔ یہ دلچسپ و عجیب نظارہ ترکی کے ایک سیاحتی جزیرے پر اس وقت نظر آیا جب سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ الولید بن طلال بن عبدالعزیز بن سعود اپنے متعدد ساتھیوں کو ساتھ لے کر صرف ایک نیکر پہنے ہوئے سائیکل سواری کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔

 

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 62 سالہ شہزادے نے شوخ پہلے رنگ کی نیکر پہن رکھی تھی جبکہ اس کے ساتھ ملتے جلتے پیلے رنگ کے جوتے اور چشمہ بھی پہن رکھا تھا۔ درجن بھر دیگر سائیکل سواروں کی قیادت کرتے ہوئے وہ بہت پرسکون اور خوش نظر آرہے تھے۔ سائیکل سواری کے دوران وہ اپنا ایک ہاتھ اٹھا کر مختلف سمتوں میں اشارہ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو آس پاس کے مقامات کے بارے میں معلومات بھی دیتے رہے۔

شہزادے الولید نے اپنا یہ روپ دنیا کو پہلی بار دکھایا ہے کیونکہ اس سے قبل وہ اکثر اپنی انتہائی قیمتی تفریحی کشتی پر نظر آتے ہیں۔ ’کنگڈم فائیو کے آر‘ کہلانے والی یہ تفریحی کشتی 282 فٹ لمبی ہے اور اس میں 22 مہمانوں اور عملے کے 31افراد کی گنجائش ہے۔ اس تفریحی کشتی پر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے خصوصی ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے جبکہ ایک سوئمنگ پول اور سینما سکرین بھی اس کا حصہ ہے۔ یہ تفریحی کشتی اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت بھی رہ چکی ہے اور جیمز بانڈ کی فلموں میں بھی استعمال ہوچکی ہے۔ انہوں نے 1991ءمیں یہ کشتی 4کروڑ ڈالر (تقریباً 4کھرب پاکستانی روپے) میں خریدی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close