دنیا

جو لڑکیاں انٹرنیٹ پر یہ کام کرتی ہیں مَردوں کو حد سے زیادہ ناپسند ہوتی ہیں

لندن:لڑکیاں اکثر یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمیں ایسے لڑکے پسند نہیں یا ویسے لڑکے پسند نہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکے بھی اس بارے میں کچھ رائے رکھتے ہیں، اور ان کی رائے جان کر اکثر لڑکیوں کو زور کا جھٹکا لگے گا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ Whisper پر جب لڑکوں سے پوچھا گیا کہ انہیں انٹرنیٹ پر کس طرح کی لڑکیاں پسند نہیں ہیں تو انہوں نے کچھ ایسی باتوں کا ذکر کیا جو بہت سی لڑکیوں کو پریشان کر دے گا۔ لڑکوں نے لڑکیوں کی ان غلطیوں کے بارے میں بتایا جو وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں کرتی ہیں ، اور یہ غلطیاں لڑکوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔

لڑکیوں کے سیلفی بنانے کے مقبول ترین انداز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک لڑکے نے کہا ” مجھے بطخ جیسا منہ بنا کر سیلفی بنانے والی لڑکیاں بہت بری لگتی ہیں۔ یہ لڑکیاں اپنے ہونٹ باہر کو نکال کر بطخ جیسا منہ بنا لیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اس طرح وہ بہت پیاری لگتی ہیں، حالانکہ یہ اندازہ بہت ہی بیہودہ ہے۔ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی ایسی تصاویر بہت زیادہ دکھائی دیتی ہیں، جو اور بھی زیادہ تکلیف کا باعث ہے “
 
بطخ سیلفی کے بعد ایک اور چیز جو لڑکوں کو بہت ناپسند ہے وہ تصاویر کا مصنوعی پن ہے۔ اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ” تصاویر کو فلٹرز اور مختلف ایپس کی مدد سے زیادہ دلکش بنانے کی کوشش بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔ حقیقی خوبصورتی ہی سب سے اچھی ہے، لہٰذا لڑکیو پلیز اپنی تصاویر میں ردوبدل کر کے انہیں زیادہ خوبصورت دکھانے کی کوشش نہ کیا کرو۔ “

اپنی عمر کے متعلق جھوٹ بولنے والی لڑکیوں کیلئے بھی اکثر لڑکوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ایک لڑکے کا کہنا تھا ” جب لڑکیاں اپنی عمر کے متعلق جھوٹ بو ل کر خود کو زیادہ دلکش ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ بہت غلط کرتی ہیں۔ بالآخر ان کی اصل عمر کا انکشاف تو ہو جاتا ہے اور اس وقت ان کی شخصیت کے اس پہلو کو جان کر بہت افسوس ہوتا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close