دنیا

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک ٹرانس جوڑا صاحب اولاد ہوے والا ہے

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک ٹرانس جوڑا صاحب اولاد ہوے والا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضیا پول (Ziya Paval) اور زہد (Zahad) نامی اس ٹرانس جوڑے کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ یہ جوڑا 3 سال سے ایک ساتھ ہے۔

ضیا اورزہد کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جو اپنی پیدائشی جنس کو تبدیل کروانے کے لئے کافی عرصے سے ٹریٹمنٹس کروا رہے ہیں۔ یہ دونوں تین سال سے ایک ساتھ رہ رہتے ہیں۔ ضیا اور زہد اپنی جنس تبدیل کروانے کے لئے مسلسل ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔

ضیا ایک ڈانسر ہیں۔ انہوں نےاپنے انسٹاگرام کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کا پارٹنر زہد 8 ماہ کی حاملہ ہیں۔ رواں برس مارچ میں ضیا اور زہد کے یہاں ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے.

کہا جارہا ہے کہ یہ بھارت کی ٹرانس کمیونٹی کا ایسا پہلا جوڑا ہوگا جن کے یہاں بچے کی پیدائش ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ziya Paval (@paval19)

ضیا پیدائشی طور پرایک (مرد) تھا، جس نے اپنی جنس تبدیل کرائی۔ جب کہ زہد ایک (عورت) تھی جو اپنی جنس تبدیل کراکے مرد بنا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close