دنیا

چین کے ساتھ دوستی پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، تہمینہ جنجوعہ

بیجنگ: یکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چین کے سٹیٹ قونصلر یانگ ژی چی سے ملاقات کی ہے۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسیکرٹری خارجہ نے اس عزم کو دہرایا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی مسائل پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چین کے سٹیٹ قونصلر نے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کی 14 اگست 2017ءکو پاکستان کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت پاکستان اور چین کے آزمودہ تعاون پر مبنی شراکت داری کی طویل روایت کی عکاس ہے۔ فریقین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس کی بروقت تکمیل سے دونوں ممالک کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ نے سٹیٹ قونصلر کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے بدترین سلوک کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔ سٹیٹ قونصلر سے ملاقات کے بعد سیکرٹری خارجہ نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق ریسرچرز، سکالرز اور ماہرین سے خطاب بھی کیا جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ واضح رہے کہ سیکرٹری خارجہ پیر سے چین کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close