دنیا

ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتا ہونے والے افریقی فٹبالر کی لاش 12 روز بعد ملبے سے نکال لی

ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتا ہونے والے افریقی ملک گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسچین آتسو کی لاش 12 روز بعد ملبے سے نکال لی گئی۔

ترکیہ کے سرکاری نیوزی چینل ٹی آرٹی کے مطابق 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں ہزاروں دیگر افراد کی طرح افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹ بالر کرسچین آتسو بھی لاپتہ تھے۔

کرسچین آتسو کی لاش کو 12 روز بعد ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس کی شناخت ان کے پاس موجود موبائل فون سے ہوئی ہے۔

کرسچین آتسو اپنے ملک کے علاوہ ترکیہ کے معروف فٹبال کلب ہاتایااسپور کلب کے لئے بھی کھیلتے تھے۔

31 سالہ کرسچین آتسو کے ایجنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے مجھے تمام خیر خواہوں کو اطلاع دے رہے ہیں کہ کرسچین اتسو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ میری دلی تعزیت ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔ میں اس موقع پر سب کی دعاؤں اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب ترکیہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار 642 ہو گئی ہے، بیشتر صوبوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش اور ریسکیو کا کام ختم کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close