دنیا

ترکیہ میں ایک بار پھر طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی

ترکیہ میں ایک ابار پھر طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق آج جنوبی ترکیہ کے علاقے میں 5.6 شدت کے آفٹر شاک نے زمین ہلا کر رکھ دی، جس کے نتیجے میں پہلے سے تباہ حال ایک فیکٹری کے منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد متعدد تباہ شدہ عمارتیں اس آفٹر شاک کی وجہ سے منہدم ہو گئی ہیں۔

آج آنے والا زلزلہ جنوبی ترکیہ کو ہلانے والا سب سے بڑا آفٹر شاک تسلیم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہترکیہ کا جنوبی خطہ پہلے ہی زبردست زلزلوں سے متاثر ہوا ہے ان زلزلوں کے باعث جنوبی ترکی اور شمال مغربی شام میں 50,000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا تھا۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ تازہ ترین زلزلے کا مرکز ملاتیا صوبے کے قصبے یسیلیورٹ میں تھا۔

میئر مہمت سینار نے مزید کہا کہ باپ اور بیٹی دونوں زلزلے سے تباہ شدہ عمارت میں اپنا بچا کھچا سامان حاصل کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔

ٹیلی ویژن کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کو اسٹریچر پر ایمبولینس میں لے جایا جا رہا ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارت کے اندر اس کی بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے لیے کام کرنے والی ایک صحافی خاتون کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے پہلے آنے والے زلزلوں سے بے گھر ہونے کے بعد عارضی کیمپوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی محسوس کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close