دنیا

میدان عرفات، عازمین حج کے خیموں میں کرنٹ دوڑ گیا، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

عرفات: سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میدان عرفات میں بس چکی ہے، تاہم انتظامی غفلت کے باعث کے حجاج کرام کے خیموں سمیت طہارت خانوں میں برقی رو دوڑ گئی۔ جس نے دو سکیورٹی اہلکاروں کی جان لے لی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق میدان عرفات کے خیمے میں سکیورٹی کے ایک اہلکار نے طہارت خانے کی کنڈی پر جونہی ہاتھ رکھا اسے کرنٹ لگ گیا۔ ساتھی نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ دونوں اہلکار مشرقی ریجن کے تھے اور میدان عرفات میں ٹریفک منظم کرنے کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close