دنیا

ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے حسبِ ضرورت جدید اسلحہ برآمد کرینگے، ایران

تہران: ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حتمی نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ممکنہ جنگ روکنے کے لیے ایران اپنے اتحادیوں کو اسلحہ برآمد کرے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل عامر حتمی نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک کمزور ہوتا ہے، تو دوسروں کو موقع ملتا ہے کہ اس پر حملہ آور ہوں، جہاں بھی ضرورت ہوئی ہم اسلحہ برآمد کریں گے تاکہ خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور جنگ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی اعتبار سے ایران کی میزائل ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہم نے ایک منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے نتیجے میں جلد ہی ایران کی بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل باقری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود ملک کے فضائی بیڑے اور میزائل کی صلاحیت کی مزید توسیع ایرانی مسلح افواج کی ترجیح ہے اور اب بھی ہم نے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے. اس سلسلے میں ہم نے ملک کے فضائی بیڑے کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، ایران کی فضائیہ خطے کی سب سے پرامن فضائیہ ہے.ایران کے پرامن ائیر ڈیفنس نظام سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دوسرے ممالک کے بہت سے طیارے اپنے راستے کو ایران کی طرف سے بدل کر کے اور ایرانی فضائیہ کا استعمال کریں اور یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close