دنیا

بھارت کا سکھوں کے مظاہروں پر اظہار تشویش، کینیڈین ہائی کمشنر طلب

بھارت حکومت نے گزشتہ روز کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے سکھوں کے مظاہروں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کینیڈین حکومت بھارتی سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ کینیڈین حکومت سفارتی احاطے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا کے شہر وینکوور میں سکھ مظاہرین بھارتی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین ایک آزاد سکھ ریاست کے مطالبے کے لیے وہاں موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close