دنیا

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس الٹنے سے 20 زائرین جاں بحق

ریاض:  بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close