دنیا

ترکی کے الیکشن کوئی امیدوار واضح اکثریت نہ لے سکا

صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی

انقرہ: صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا۔

صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ ے سنان اوغان تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

ترکیہ میں صدربننے کے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close