More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں اور نہ ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے جو سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے

عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اصل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے بلیو ٹکس کی بحالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا‘۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے‘۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close